پاکستان عالمی سیاست میں ابھرتی ہوئی اہم درمیانی طاقت:فنانشل ٹائمز

پاکستان عالمی سیاست میں ابھرتی  ہوئی اہم درمیانی طاقت:فنانشل ٹائمز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عالمی سیاست میں ایک ابھرتی ہوئی اہم درمیانی طاقت کے طور پر سامنے آرہا ہے ، جو امریکا، چین، خلیجی ریاستوں اور ایران کے ساتھ اپنے روابط کو تزویراتی قوت میں بدلنے کی کوشش کررہا ہے ۔

 عالمی اخبار فنانشل ٹائمز نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی اور تزویراتی اہمیت کے حوالے سے اپنی تفصیلی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان براہ راست مذاکرات کی میزبانی کرکے اپنی سفارتی اہمیت کا واضح اشارہ دیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ بھی پاکستان کی بڑھتی ہوئی علاقائی سلامتی کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے ۔ پاکستان کی بڑی تزویراتی قوت یہ ہے کہ وہ واشنگٹن اور بیجنگ دونوں کے ساتھ مفادات پر مبنی شراکت داری برقرار رکھ سکتا ہے ، جبکہ خلیجی ریاستوں اور ایران کے ساتھ بھی روابط قائم رکھنے کی منفرد صلاحیت رکھتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...