پنجاب کی ترقی،دوسرے صوبوں کا استحصال
پشاور ( آن لائن ) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے الزام عائد کیا ہے کہ صرف پنجاب کی ترقی کے لیے دیگر صوبوں کے حقوق اور وسائل کا استحصال کیا جا رہا ہے۔
وفاقی حکومت کے غیر متوازن فیصلوں کے باعث صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم میں واضح تضاد پیدا ہو رہا ہے ،پنجاب اور دیگر صوبوں کے درمیان ترقیاتی فرق اور نظام کے عدم توازن پر ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم نے سوال اٹھایا کہ نظام آخر کیوں ناکام ہو رہا ہے ؟ کیا چھوٹے صوبوں کو جان بوجھ کر پنجاب سے پیچھے رکھا جا رہا ہے ؟مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پنجاب کو نیٹ ہائیڈل پاور پرافٹ کی مد میں خیبرپختونخوا کے مقابلے میں اضافی ادائیگیاں کیوں کی جا رہی ہیں؟ پنجاب کے پن بجلی وسائل خیبرپختونخوا سے کم ہیں، اس کے باوجود ایک سال میں پنجاب کو 66.8 ارب روپے اضافی دیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments