ن لیگ 40سال سے بر سرا قتدار،وزیراعظم رہ کر آپ نے کیا کرلیا:پیپلز پارٹی
نوازشریف کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے ،مشرف حکومت میں آپکے لوگ ق لیگ کی صورت میں موجود تھے آزاد کشمیر میں شفاف الیکشن ہونگے تو ہار تسلیم کرینگے ،یہ انتخابات پنجاب جیسے ہیں،کشمیر کے لوگ سوالات اٹھا رہے ہیں تاجروں کو سیاست میں لائے ، زرداری کی زبان کاٹی، قائدین نے صبرکیا،پی ٹی آئی کیساتھ جو ہورہا سب دیکھ رہے :ندیم چن
اسلام آباد، لاہور (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے نتائج سے متعلق لیگی قیادت کے بیانات پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے ، پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف ہمارے بزرگ ہیں، ان کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے ، لیکن 1985 سے آپ اقتدار میں رہے ہیں ،مشرف کے 11 سال نکال دیں، لیکن اس میں بھی آ پ کے لوگ ق لیگ کی شکل میں موجود تھے ، مشرف کے دور میں ن لیگ کے بہت سے لوگوں مشرف کے ساتھ تھے ، انہوں نے کہا کہ تین سال عمران خان کے نکال دیں،آج تک 40 سالہ اقتدار ن لیگ کا بنتا ہے ، آپ نے وزیراعظم رہ کر کیا کر لیا ،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سندھ کیوں نہیں جاتے ، آپ سے گزارش ہے کہ بلوچستان اور سندھ پر بھی نظر ڈالیں، صرف لاہور پاکستان نہیں ، اگر فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے تو ہم بالکل اپنی ہار تسلیم کریں گے ،پورے آزاد کشمیر میں امن عامہ کی صورتحال سب کے سامنے ہے ، یہ انتخابات بالکل ویسے ہوئے جیسے پنجاب میں ہوئے تھے ۔
آزاد کشمیر کے لوگوں سے پوچھیں تو وہ بھی سوالات اٹھا رہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی تسلیم کرتی ہے ہماری میڈیا پالیسی ن لیگ جیسی مؤثر نہیں، یہ ہماری غلطی ہے ، ہم جوبناتے ہیں اسے بیچ نہیں پاتے ،ن لیگ جو بناتی ہے ،اسے ڈبل قیمت پر بیچ لیتی ہے ، پنجاب میں ن لیگ کا کوئی ایسا منصوبہ بتائیں جو سندھ کے منصوبوں کا مقابلہ کرے ، ندیم افضل چن نے کہا کہ پاکستان میں نجکاری ہوئی ہے ، موازنہ کر لیں کہ کس نے پاکستان کے ادارے بیچے ہیں ، ٹرانسپورٹ کی مریم نواز بات کر رہی ہیں، شہید بھٹو نے گورنمنٹ ٹرانسپورٹ سروس بنائی تھی اور آپ نے وہ بیچ دی، ایگریکلچر ہمارے ملک کے لئے اہم ہے ، پیپلز پارٹی کے دور میں ایک ہی دفعہ گندم سرپلس ہوئی تھی وہ بھی صدر آصف علی زرداری کے دور میں، آپ کے ہر دور میں گندم امپورٹ کر نا پڑی ہے ، تھر اور کراچی کے منصوبے دیکھ لیں، آپ پنجاب میں کوئی ایسا منصوبہ بتا دیں جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کیا ہو، آپ نے کاروباری افراد کو سیاست میں لا کر تاجروں کے ہاتھ سیاست چڑھائی ہے ، اس لئے میں سمجھتا ہوں آپ کا کوئی مقابلہ نہیں، ندیم افضل چن نے کہا کہ آپ نے صدر آصف علی زرداری کی زبان کاٹی لیکن پیپلز پارٹی کے قائدین نے صبر کیا،آج پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے سب دیکھ رہے ہیں،آئی پی پی کی قیمت کس کے دور میں زیادہ ہے وہ بھی دیکھ لیں، گردشی قرضے کس دور میں زیادہ ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments