ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے شوشے چھوڑے جارہے :عبدالمالک بلوچ
کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وسابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ا ٓج کل ملک میں نئے صوبے کے قیام کے شوشے چھوڑے جارہے ہیں، ہماری جماعت نئے صوبے بنانے کے خلاف ہے۔
صوبے کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ تاریخی اور جغرافیائی اعتبار سے بنانے چاہئیں،ہم صوبے بنانے کے خلاف جلد مہم شروع کررہے ہیں، اس مہم میں ملک کی سب جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے رہائشی میر احمد مری کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پرپریس کانفرنس میں کیا۔صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان مشکل حالات سے گزررہاہے ، لیکن ہم پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، ہماری جماعت میں تنظیم سازی کاعمل جاری ہے ۔ صدر آصف زرداری،نواز شریف،مولانا فضل الرحمن اوردیگررہنماآکربلوچستان کامسئلہ حل کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments