کال سینٹر سے گرفتار 400غیرملکیوں کو اڈیالہ جیل منتقل کرنیکا فیصلہ

 کال سینٹر سے گرفتار 400غیرملکیوں کو اڈیالہ جیل منتقل کرنیکا فیصلہ

پہلے مرحلہ میں ویتنام کے 250 شہری منتقل، دیگرآج اڈیالہ پہنچائے جا ئیں گے غیرملکیوں میں چینی ، ویتنامی ، ملائشین، انڈونیشین شامل ،15روز میں ملک بدر کیاجائیگا

 اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد میں کال سینٹرسے گرفتار کیے گئے تقریباً 400 غیر ملکی شہریوں کو مرحلہ وار سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی شہریوں میں چین، ویتنام، ملائشیا اور انڈونیشیا کے باشندے شامل ہیں، جن کے خلاف ایف آئی اے اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں الگ الگ مقدمات درج ہیں۔ پہلے مرحلے میں رات گئے تقریباً 250 ویتنامی شہریوں کو سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں باقی غیر ملکی شہریوں کو آج اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منتقلی کے دوران ایک چینی خاتون اور ایف آئی اے اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھڑپ بھی ہوئی۔ واقعہ مبینہ طور پر موبائل فونز اور پاسپورٹس حوالے کرنے کے مطالبے پر پیش آیا۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس اور ایف آئی اے کی مزید نفری بھی موقع پر طلب کی گئی ۔ حکام نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلازہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ گزشتہ روز ان غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کر کے خصوصی پرمٹ جاری کیے گئے تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کیلئے اڈیالہ جیل منتقل کیا جا رہا ہے ، انہیں 15 روز کے اندر پاکستان سے واپس بھیج دیا جائے گا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...