کراچی :دہشتگر د ’’ڈنگر‘‘ گرفتار اسلحہ اور بارودی مواد برآمد
کراچی (آئی این پی)رینجرز اور سی ٹی ڈی نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے جیکب لائن جمشید ٹاؤن سے فتنہ الخوارج کے ساتھ تعلق رکھنے والے دہشتگرد شہزاد عرف ’’ڈنگر‘‘ کو گرفتار کر کے اسلحہ اور بارودی برآمد کر لیا۔
گرفتار دہشتگرد اور اس کے ساتھی کراچی میں حساس مقامات پر دہشتگردی کی کارروائیوں کے لئے منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments