موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے شجر کاری نا گزیر ،صدر زرداری
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زردار ی نے مون سون شجرکاری مہم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے شجر کاری نا گزیر ہے۔
جنگلات پاکستان کا بیش قیمت قدرتی اثاثہ ہیں جن کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے ۔ مون سون شجرکاری مہم 2026 کے تحت ملک بھر میں 2کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، میں اپنے شہریوں، بالخصوص نوجوانوں، تعلیمی اداروں، سرکاری و نجی تنظیموں اور مقامی آبادیوں سے التماس کرتا ہوں کہ وہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments