ملتان تاسرگودھا ساندل ایکسپریس کو 21اگست سے بحال کرنے کافیصلہ

ملتان تاسرگودھا ساندل ایکسپریس کو 21اگست سے بحال کرنے کافیصلہ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )ریلوے انتظا میہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر ملتان براستہ خانیوال، شورکوٹ، جھنگ،شاہین آباد اورسرگودھا کے درمیان چلنے والی ساندل ایکسپریس (139up/140dn)کو 21 اگست سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ساندل ایکسپریس ملتان سے صبح 6 بجکر 30 منٹ روانہ ہو کر خانیوال،شور کوٹ، جھنگ صدر اور شاہین آباد سے ہوتی ہوئی دوپہر1 بجکر 20 منٹ پر سرگودھاپہنچے گی، جبکہ اسی طرح (140dn)ساندل ایکسپریس سہ پہر 3بجکر 35 پر سرگودھا سے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی رات 10بجکر 25 منٹ پرملتان کینٹ ریلوے سٹیشن پہنچے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...