جولائی ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 32.80کروڑ ڈالر ریکارڈ

جولائی ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 32.80کروڑ ڈالر ریکارڈ

جون میں خسارہ 81کروڑ 40لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا،اسٹیٹ بینک

کراچی(بزنس رپورٹر)رواں مالی سال کے پہلے ماہ (جولائی)کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارے کا شکار ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال جون میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 81 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2025ء میں بھی کرنٹ اکاؤنٹ 52 کروڑ 90 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2026ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ماہانہ بنیادوں پر جون کے مقابلے میں نمایاں کم ہوا۔ جون 2026ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 81 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا جو جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا، تاہم گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں بھی رواں سال کے پہلے ماہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی دیکھی گئی ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔ ماہرین کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بیرونی شعبے کے لیے ایک اہم اشارہ ہے ، تاہم جون کے مقابلے میں جولائی میں خسارے میں کمی نسبتاً بہتر صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...