جیکب آباد:جعفر ایکسپریس کی آمد سے قبل دھماکہ، ٹریک کونقصان

جیکب آباد:جعفر ایکسپریس کی آمد سے قبل دھماکہ، ٹریک کونقصان

سیم شاخ کے قریب دھماکہ رات گئے کیا گیا، شواہد جمع، مختلف پہلوؤں سے تحقیقات

جیکب آباد (نمائندہ دنیا)جیکب آباد میں جعفر ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام ہوگئی، ٹرین کی آمد سے قبل ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا، جس سے پٹڑی کو نقصان   پہنچا، مرمتی کام کے بعد جعفر ایکسپریس کوئٹہ کے لیے روانہ کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانے کی حدود سیم شاخ کے قریب نامعلوم تخریب کاروں نے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں ریلوے پٹڑی کو ایک فٹ تک نقصان پہنچا، پٹڑی پر دھماکے کی اطلاع پر پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا، اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کرنے کے بعد واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہے ، دھماکا رات گئے کیا گیا، اس سلسلے میں ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ تخریب کاری کے امکان کو رد نہیں کرسکتے ،ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کو اپنی منزل کوئٹہ کی جانب روانہ کردیا، جبکہ مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت مکمل بحال کردی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...