عامر خان نے مجھ سے معین اختر کے شو کی اقساط مانگیں:ثروت
لاہور(شوبز ڈیسک )پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی اداکار عامر خان نے ان سے لیجنڈ معین اختر کے شو لوز ٹاک کی اقساط مانگی ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ثروت گیلانی نے بتایا کہ جب عامر خان کی ٹیم نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں یہ سمجھی کہ شاید مجھے کسی ہندی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی جارہی ہے ، لیکن عامر خان کی دلچسپی کسی فلمی کردار کے بجائے مرحوم معین اختر کے ٹی وی پروگرام کی اقساط میں تھی۔انہوں نے کہا کہ عامر خان نے مجھ سے پروگرام کی مکمل اقساط مانگی تھیں۔ثروت گیلانی کے مطابق عامر خان نے خاص طور پر معین اختر کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ایسا اداکار کبھی نہیں دیکھا جو اتنے مختلف حلیوں اور کرداروں کو اس قدر مہارت سے نبھا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments