کوئٹہ:ہنہ اوڑک کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک )ہنہ اوڑک کے قریب ولی تنگی کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments