زیادتی کیس ، رجب بٹ سمیت5ملزموں پر فرد جرم 29 اگست کو عائد کی جائے گی
لاہور (کورٹ رپورٹر )سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر عائشہ جٹ مبینہ زیادتی کیس کی سماعت، رجب بٹ سمیت 5 ملزموں پر فرد جرم 29 اگست کو عائد ہوگی۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ نے گزشتہ روز ٹک ٹاکر عائشہجٹ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں رجب بٹ سمیت 5ملزموں کے خلاف دائر استغاثہ پر سماعت کی،ملزم سلیمان حیدر کے وکیل کے پیش نہ ہونے کے باعث ملزموں پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔ عدالت نے پانچوں ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 29 اگست کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے تمام ملزموں اور وکلا کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments