اسلام آبادہائیکورٹ:سابق ڈی جی NCCIوقارالدین کو الزامات کی تفصیلات فراہم کرنیکاحکم

 اسلام آبادہائیکورٹ:سابق ڈی جی NCCIوقارالدین کو الزامات کی تفصیلات فراہم کرنیکاحکم

اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی وقار الدین سید کے خلاف انکوائری اور شوکاز نوٹس کے معاملہ میں 5 روز میں چارج شیٹ اور الزامات کی تفصیلات وقار الدین سید کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر توہین عدالت درخواست غیر موثر قرار دے دی۔

گزشتہ روزمتفرق درخواستوں پر سماعت کے دوران وکیل نے موقف اختیار کیا سب کچھ ہوگیا لیکن ابھی تک درخواست کو اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا ہی علم نہیں، چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کمرہ عدالت میں موجود ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں فیصل عرفان کو روسٹرم پر طلب کیا اور ریمارکس دیئے کہ ان کو دفاع کیلئے متعلقہ دستاویزات ملنی چاہئیں،ہم آرڈر کر دیتے ہیں، آپ دیکھ لیں،درخواست گزار وکیل نے کہا ہماری ایک اور درخواست بھی لگی ہوئی ہے ،جس پر چیف جسٹس نے کہا ہم نے آرڈر کردیا، وہ غیر موثر ہوگئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...