نیشنل سکیورٹی ورکشاپ، گریڈ 21اور22افسروں کے نام طلب
50فیصد نشستیں خواتین امیدواروں کیلئے مختص، 21اگست تک ڈیٹا فراہمی کی ہدایت
اسلام آباد (ایس ایم زمان) وفاقی حکومت نے دو نومبر سے شروع ہونے والی 28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کیلئے گریڈ 21اور گریڈ 22کے بیوروکریٹس اور ٹیکنوکریٹس کے نام مانگے ہیں جس کے تحت چار افسر نامزد کیے جائیں گے جبکہ 50 فیصد نشستیں خواتین امیدواروں کیلئے مختص رکھی جائیں گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کی ہر سال پانچ ہفتوں پر مشتمل نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں ارکان پارلیمان، سرکاری افسران، سفارت کار، سول و عسکری حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوتے ہیں۔ ورکشاپ چار دسمبر تک ہو گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے متعلقہ حکام سے کہا کہ ایسے افسروں کے نام بھیجے جائیں جنہوں نے پہلے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں شرکت نہ کی ہو۔ نامزدگی سے پہلے متعلقہ افسر کی رضامندی حاصل کرنا ضروری ہے ۔ ڈیٹا 21 اگست تک دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments