پی ٹی آئی کی حکومتی پالیسیوں پرتنقید،عمران منتقلی فیصلہ پراظہارتشکر
سینیٹ میں معاملات مل جل کر حل کرنے کی ضرورت پر زور، بحث و تکرار بھی جاری
اسلام آباد (سید قیصر شاہ)سینیٹ میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان بحث و تکرار کا سلسلہ جاری رہا۔ چیئرمین اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان رولز کے حوالے سے بھی تکرار ہوئی جس پر پریزائیڈنگ افسر نے کہا کہ انہیں ایجنڈا نمٹانے دیا جائے ۔ ایوان میں معمول سے کم حاضری کے باعث نوبت کورم کی نشاندہی تک پہنچ گئی جس کے بعد اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔پی ٹی آئی ارکان نے حکومتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم جب انہیں بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق عدالت کے احکامات کا علم ہوا تو انہوں نے فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کیا اور اسے انتہائی خوش آئند قرار دیا۔سینیٹر اعظم سواتی نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل جل کر معاملات حل کرنے چاہئیں۔ پی ٹی آئی سینیٹر زنے سپریم کورٹ کے احکامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے پر ہم سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے مختلف عوامی مسائل بھی اٹھائے اور حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments