موجودہ انتظامی ڈھانچہ اوور لوڈہو چکا
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹ ملک کی ضرورت کے حساب سے تشکیل دیئے جا سکتے ہیں،یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس پر بات چیت نہیں ہو سکتی ،کسی بھی قیدی کی صحت کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،بانی پی ٹی آئی کی صحت پر بھی کبھی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے انتظامی یونٹ ملک کی ضرورت کے حساب سے تشکیل دیئے جا سکتے ہیں،پڑوسی ملک بھارت 1947 کے بعد کئی انتظامی یونٹ تشکیل دے چکا ہے ،افغانستان میں 36 کے قریب صوبے ہیں،یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس پر بات چیت نہیں ہو سکتی ،اس کا ایک سیاسی اور آئینی طریقہ ہے ، بحث ہونی چاہیے ،ہمارا موجودہ انتظامی ڈھانچہ اوور لوڈ ہو چکا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments