گوادر :ٹینکر ،کار تصادم سے آتشزدگی ، 6افراد جاں بحق
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر )ضلع گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹینکر سے ٹکر کے بعد کارمیں آگ بھڑک اٹھی ، ایک ہی خاندان کے 2 بچوں سمیت 6افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گوادر سے کراچی جانے والے ٹینکر اور گوادر سے تربت جانے والی کارکے درمیان تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی ،گاڑی میں سوار 6افراد کو باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا اور تمام افراد جھلس کر موقع پر ہی دم تو ڑ گئے ، افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں دو مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی وے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments