ڈیزل 32روپے 63پیسے سستا،پٹرول 2روپے 97پیسے مہنگا

ڈیزل 32روپے 63پیسے سستا،پٹرول 2روپے 97پیسے مہنگا

آج کیلئے ڈیزل 363روپے 6 پیسے ،پٹرول 337 روپے 51 پیسے فی لٹر مقرر وزیراعظم کی درخواست پر ریفائنریوں نے قیمت کم کی :وزیر پٹرولیم علی پرویز

اسلام آباد(نامہ نگار)حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے فی لٹر کی بڑی کمی کر دی جبکہ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا ۔بدھ کو  وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 337روپے 51 فی لٹر مقرر جبکہ 32 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اگست کیلئے ڈیزل 32 روپے 63 پیسے فی لٹر سستا کیا گیا ہے ۔قبل ازیں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس میں کہا وزیراعظم شہباز شریف نے ذاتی طور پر ریفائنریوں سے عوام کو ریلیف دینے کی درخواست کی اور وزارت پٹرولیم کو بھی اس معاملے پر پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ عوام کو درپیش مشکلات کو سمجھتے ہوئے ریفائنریوں نے حکومت کی درخواست قبول کرلی اور ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی سے ٹریکٹر اور ٹیوب ویل استعمال کرنے والے کسانوں کو ریلیف ملے گا جبکہ بسوں کے ذریعے سفر کرنے والے طلبہ بھی اس سے مستفید ہوں گے ۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا خطے میں جنگ کے باعث دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ، تاہم حکومت عوام پر اس کے اثرات کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ آنے والے دنوں میں عوام کیلئے مزید خوشخبریاں سامنے آئیں گی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم کو فوری کراچی پہنچنے اور ایندھن کی قیمتوں کے حوالے سے عوامی ریلیف کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...