آئندہ حج کیلئے 1دن میں50ہزار سے زائد درخواستیں جمع

 آئندہ حج کیلئے 1دن میں50ہزار سے زائد درخواستیں جمع

مجموعی طور پر 24 گھنٹے میں 31 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں شارٹ سکیم میں 22ہزار، لانگ کے تحت 28 ہزار عازمین کی ادا ئیگی

 اسلام آباد (سید قیصر شاہ) حج 2027 کے لئے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر 24 گھنٹے میں جمع کرا ئی گئی درخواستوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ، شارٹ حج سکیم میں  22 ہزار، لانگ حج سکیم میں 28 ہزار عازمین ِ حج کی ادائیگیاں مکمل ہو گئیں،مجموعی طور پر 24 گھنٹے کے اندر 31 ارب روپے کی ادائیگیاں مکمل کی گئیں ۔ نیشنل آئی ٹی بورڈ کی پاک حج ایپ اور حج پورٹل پر ادائیگی کے لیے تین ذرائع متعارف کروائے گئے ہیں ،ون لنک پی ایس آئی ڈی بینک کارڈ اور مینول بینک چالان کے ذریعے ادائیگی کی سہولت بھی میسر ہے ۔وزارت مذہبی امور کے مطابق حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی شروع ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...