بانی پی ٹی آئی جوانوں کی طرح صحتمند، سیاست نہ کریں:وزرا
نظرثانی دائر ہونی چاہئے :عطا تارڑ،علاج کی بہتر سہولت ہر قیدی کا حق:طلال
اسلام آباد(نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی جوانوں کی طرح صحتمند ہیں،ان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا بیماری کا مذاق اڑانا اور اسے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا پی ٹی آئی کا وتیرہ رہا ہے ،ہماری قیادت نے ہمیشہ ظرف اور کردار کا مظاہرہ کیا، کسی کی میڈیکل رپورٹس یا بیماری پر سیاست نہیں کی اور نہ ہی آئندہ کریں گے ۔ حکومت سمجھتی ہے کہ نظرثانی کی درخواست دائر ہونی چاہئے ، اگر اس طرح کی کوئی نظیر قائم ہوتی ہے تو اس حوالے سے واضح ہونا چاہئے کہ یہ حق تمام قیدیوں کو حاصل ہوگا یا نہیں۔ طلال چودھری نے کہا ہے کہ علاج کی بہتر سہولتیں ہر قیدی کا حق ہیں، وزیراعظم سے لے کر مسلم لیگ (ن) کے کسی کارکن نے کبھی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں کی،حکومت کا پہلے دن سے واضح موقف رہا ہے کہ قیدیوں سے ملاقاتوں کا فیصلہ جیل مینوئل اور عدالتی احکامات کے مطابق ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments