نان بائیوں کو روٹی 17روپے کی بیچنے کی زبانی اجازت

 نان بائیوں کو روٹی 17روپے کی بیچنے کی زبانی اجازت

ضلعی انتظامیہ کی زبانی اجازت، ایسوسی ایشن ،محکمہ خوراک کا قیمت پرتنازع برقرار روٹی 20، 25روپے تک فروخت،سستاآٹاسپلائی کم،نہ ملنے پر لوگ مہنگا لینے پر مجبور

لاہور (عمران اکبر )ضلعی انتظامیہ لاہور نے نان بائی ایسوسی ایشن کو سادہ روٹی 17 روپے کی فروخت کرنے کی زبانی اجازت دیدی تاہم نان بائی ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک کے درمیان روٹی قیمت نوٹیفکیشن کا تنازع برقرارہے ۔ذرائع محکمہ فوڈ سیفٹی کے مطابق نوٹیفکیشن  نہیں ہو گا ۔دوسر ی جانب ابھی زبانی کہنے کی دیر تھی کہ مارکیٹ میں روٹی 20سے 25 روپے تک پہنچ گئی، انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے سادہ روٹی اب آسانی سے مہنگی بیچی جارہی ہے جبکہ ذرائع نان روٹی ایسوسی ایشن کے مطابق شہر میں روٹی 25 اور نان 35 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اگر زبردستی کی گئی تو تندور بند کردینگے جبکہ پنجاب حکومت روٹی نان کی نئی قیمت طے نہ کر سکی، اوپن مارکیٹ سروے کے مطابق گندم ،آٹا،میدہ اور روٹی ازخود مہنگی بیچنے کے حقیقی اثرات عوام پر اضافی بوجھ کے مترادف ہیں جو چیلنج تو ہے لیکن کہیں پر بھی اس کیخلاف انتظامی محکموں اور پالیسی پر نظرثانی نہیں کی جا رہی ۔ادھر لاہور سمیت صوبہ بھر میں دس اور بیس کلو آٹا تھیلے کی سپلائی کا شارٹ فال کھلا چیلنج بن گیا۔

لاکھوں مکینوں پر روزانہ کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ۔شہری سستا آٹا نہ ملنے سے مہنگا خریدنے پر مجبور ہو گئے ۔پندرہ کلو کاتھیلا2150روپے تک فروخت ہونے لگا۔ لاہور میں آٹا سپلائی میں ہاف کٹ لگا دیا گیا ،صوبہ کے دوسرے شہروں میں آٹا سپلائی کا اس سے بھی زیادہ برا حال ہے ،محکمہ فوڈ سیفٹی ،پیرا اور ضلعی انتظامیہ کی فوج ظفر موج آٹے اور روٹی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہے ۔ اوپن مارکیٹ لاہور میں دس کلو آٹا تھیلے کی ڈیمارنڈ پوری نہ ہو سکی۔ ایک لاکھ دس ہزار بوری کی سپلائی کم ،شہر کے متعدد چھوٹے بڑے سٹورز پر 10 کلو کاتھیلا غائب ، 20کلو کاتھیلا بھی شہر کے کریانہ او ربڑے میگا سٹورز پر نایاب ہو گیا۔اوپن مارکیٹ لاہور میں گندم فی من قیمت 4675روپے ،راولپنڈی میں 4750تک پہنچ گئی ۔ اسلام آباد میں ریٹ 48 سو جبکہ کراچی اور پشاور میں فی من گندم کاریٹ 5ہزارہوگیا۔ لاہور میں دس کلو کے تھیلے کی 1125 روپے میں فروخت جاری، شہر میں یومیہ دس کلو آٹا تھیلے کی دو لاکھ 20ہزار ڈیمانڈ ہے جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور کے تمام علاقوں میں وافر مقدار میں آٹا دستیاب ہے اور مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی باقاعدگی سے جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...