چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ہتھیار، ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ، امیر البحر
ایڈمرل نوید اشرف کی زیر صدارت کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس،سکیورٹی صورتحال کا جائزہ نیول چیف کا بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان
اسلام آباد ( دنیا رپورٹ) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس منعقد ہو ئی جس میں بحری شعبے کو درپیش روایتی و غیر روایتی خطرات، سٹرٹیجک چوک پوائنٹس پرسکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی ہمہ وقت جنگی تیاریوں کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور دیا ۔انہوں نے کہا میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے ۔ کانفرنس کے دوران خطے میں امن و استحکام اور بحری سلامتی میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی گئی ،نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی،نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments