چینی شہریوں کی مبینہ غیر قانونی حراست اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو رپورٹ کیلئے مہلت

چینی شہریوں کی مبینہ غیر قانونی حراست  اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو رپورٹ کیلئے مہلت

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند نے بزنس ویزا پر پاکستان آنے والے 3چینی شہریوں کی مبینہ غیر قانونی حراست کے خلاف درخواست پر وزارت داخلہ، ایف آئی اے و دیگر کو جواب کیلئے ایک روز کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت آج تک ملتوی کر دی۔

درخواست میں کہاگیاکہ 11 اگست کو سپارکو پلازہ میں ریڈ کے بعد ایف آئی اے نے 258 افراد، این سی سی آئی اے نے 114 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی، تینوں چینی شہری دونوں ایف آئی آرز میں نامزد یا مطلوب نہیں، انہیں فوری عدالت میں پیش کرنے اور آزاد کرنے کا حکم دیا جائے ۔ عدالتی استفسار پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ عدالت مہلت دے مکمل رپورٹ پیش کر دیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...