گوگل کیساتھ تعاون روزگار کے نئے مواقع پیدا کریگا ،شزہ فاطمہ
ایس آئی ایف سی و دیگر اداروں کی بدولت گوگل دفترکا قیام ممکن ہوا ،پریس کا نفرنس
اسلام آباد (اے پی پی) گوگل کے ساتھ تعاون پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا ،گوگل نے چند سال میں ساڑھے 3 لاکھ سرٹیفکیٹ د ئیے ، دفتر کے قیام سے معیشت اور نئے ٹیلنٹ کیلئے مواقع پیدا ہوں گے ،جولائی میں 18فیصد اضافے سے 417ملین ڈالر کی آئی ٹی برآمدات ریکارڈ کی گئیں ، پاکستان میں گوگل کے پہلے دفتر کا قیام ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبے کے لئے نئے ٹیلنٹ کو مضبوط بنانے اور مقامی ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو مزید معاونت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ایس آئی ایف سی و دیگر اداروں کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں پاکستان میں گوگل کا دفتر قائم کرنا ممکن ہوا۔ ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے بدھ کوپریس کانفرنس میں کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments