راولپنڈی :بارش نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا، ندیم چن
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا کہ راولپنڈی میں بارش سے ہونے والی تباہی نے حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔
راجہ بازار کو ماڈل بازار بنانے پر کروڑوں خرچ کرکے نمائشی پروگرام کرنے والوں کی ایک بارش نے حقیقت آشکار کردی، بارش کے باعث لوگوں کے گھر اور کاروبار متاثر ہوئے جبکہ راجہ بازار کے گوداموں میں پانی داخل ہونے سے تاجروں کا کروڑوں کا نقصان ہوا۔ حکومت سو رہی ہے اور عوام اپنی جمع پونجی ڈوبتے دیکھنے پر مجبور ہیں، راولپنڈی کے تاجروں کے کروڑوں روپے کے نقصان کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے ؟ حکومت جواب دے ۔عوام کو مشکل وقت میں ریلیف دینے کے بجائے حکومت خاموش تماشائی ہے ۔ حکومت جواب دے ، ندیم افضل چن نے کہا کہ راولپنڈی کے متاثرہ شہریوں اور تاجروں کو فوری امداد فراہم کرکے ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے ، حکومت اعلانات کے بجائے عملی اقدامات ،متاثرین کو فوری ریلیف دیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments