جامعات میں منشیات برداشت نہیں

  جامعات میں منشیات برداشت نہیں

لاہور (این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہاہے کہ تعلیمی اداروں میں میرٹ اور تعلیمی معیار کی بہتری اولین ترجیح ہے ،جامعات میں منشیات اورہراسمنٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اُنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں صادق پبلک سکول بہاولپور اور کیڈٹ کالج حسن ابدال کے بورڈ آف گورنرز کے الگ الگ اجلاسوں کی صدارت کرتے کہا کہ تعلیم کے شعبے پر توجہ دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں میرٹ کی بالادستی اور تعلیمی معیار کی بہتری میری اولین ترجیح ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...