گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان کردیا

  گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان کردیا

سستے تیل کا فائدہ صارفین کو پہنچانے کیلئے کرائے کم کئے :نبیل محمود،شیر علی

لاہور(آئی این پی،آن لائن)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے فی لٹر کمی کے بعد مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نبیل محمود طارق نے حکومتی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیزل سستا ہونے سے تجارتی سامان کی ترسیل کے اخراجات میں کمی آئے گی، قیمت میں کمی کا فائدہ کاروباری طبقے اور صارفین تک پہنچانے کے لیے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کو کم از کم ایک ہفتے تک برقرار رکھا جائے ۔دریں اثناء صدرپاکستان منی مزدا وگڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن حاجی شیرعلی نے کہا کہ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے حق میں بہتر فیصلہ کیا، تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مزدا اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...