راشد منہاس کا یوم شہادت افواجِ پاکستان کا خراج عقیدت

راشد منہاس کا یوم شہادت  افواجِ پاکستان کا خراج عقیدت

راولپنڈی(این این آئی)پاک فضائیہ کے جانباز ہیرو پائلٹ افسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کا 55واں یومِ شہادت منایاگیا۔ جس پر مسلح افواج کے سربراہان اور جوانوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے راشد منہاس شہید (نشان حیدر) کے 55ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں ملکی دفاع میں عظیم قربانی دینے پر پرخلوص اور شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بالخصوص اور پاکستان کی تمام مسلح افواج نے بالعموم وطن کے بے باک سپوت کو سلام پیش کیا۔پاک فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ 20 اگست 1971ء کے روز پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے پاکستان کی خودمختاری اور آن بان کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

قوم اور پاک افواج اس بہادر سپوت کی لاجواب قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گی، پاک افواج اور پوری قوم نے اس موقع پر پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے تحفظ کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ان کی عظیم قربانی قوم کے لیے جرات، حب الوطنی اور فرض شناسی کی لازوال مثال ہے ۔ ان کی بے مثال بہادری اور قربانی ہمیشہ قوم اور افواجِ پاکستان کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔ وزیراعظم نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے ان عظیم شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...