زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ،17 ارب 8کروڑ 19 لاکھ ڈالر ہوگئے

زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ،17  ارب 8کروڑ 19 لاکھ ڈالر ہوگئے

کراچی( کامرس رپورٹر)پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 17 ارب 8 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر گھٹ کر 5 ارب 42 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 50 کروڑ 61 لاکھ ڈالر ہوگئے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں مرکزی بینک کے ذخائر کا حصہ سب سے زیادہ ہے ، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی ملکی مجموعی زرمبادلہ پوزیشن میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...