پاکستان کا سعودیہ کو گوشت، چاول،خوراک برآمدات بڑھانے کا فیصلہ
احد چیمہ کی زیر صدارت اجلاس ،زرعی شعبے میں تجارتی بنیادوں پر تجاویز تیار کرنیکی ہدایت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب نے گوشت، چاول، پروسیسڈ فوڈ اور حیوانی چارے کے شعبوں میں تعاون اور برآمدات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیرصدارت اجلاس میں پاک سعودی ایگری انویسٹمنٹ فنڈ کے قیام اور فوڈ ریسرچ سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔احد چیمہ نے بتایا کہ سعودی وزیر ماحولیات و زراعت عبدالرحمن الفضلی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے جس سے زرعی تجارت اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ سعودی وفد نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر، پاکستانی کاروباری گروپس اور صوبائی وزرائے زراعت سے ملاقاتیں کرے گا۔وفاقی وزیر نے متعلقہ اداروں کو زرعی شعبے میں تجارتی بنیادوں پر قابل عمل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments