پولیس گاڑیاں جلانے کا کیس شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت یکم ستمبر تک ملتوی
لاہور(کورٹ رپورٹر ، آئی این پی )انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت،عدالت نے کارروائی یکم ستمبر تک ملتوی کردی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔شاہ محمود نے مقدمے میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ پولیس کے مطابق تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے ۔علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت میں زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت سماعت 24 اگست تک ملتوی ہوگئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔پراسیکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی توعدالت نے فلک جاوید کی درخواست ضمانت 24 اگست تک ملتوی کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments