برآمدات بڑھانے کیلئے قیمتی پتھروں کی برانڈنگ ضروری:ہارون اختر

 برآمدات بڑھانے کیلئے قیمتی پتھروں کی برانڈنگ ضروری:ہارون اختر

اسلام آباد(وقائع نگار)وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار (وفاقی وزیر) ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت پاکستان کے قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

اجلاس میں ملک کے قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ، ویلیو ایڈیشن میں اضافے ، عالمی منڈیوں تک رسائی بہتر بنانے اور برآمدات میں اضافے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستانی قیمتی پتھروں کی مؤثر مارکیٹنگ اور برانڈنگ وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے اور عالمی منڈیوں میں مضبوط ‘میڈ اِن پاکستان’ برانڈز متعارف کرائے جا سکیں۔کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ کوئٹہ میں قیمتی پتھروں اور زیورات کے شعبے کے لیے ایک خصوصی تربیتی مرکز جلد قائم کیا جائے گا، اس کے علاوہ گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں قیمتی پتھروں کے شعبے کے لیے سینٹرز آف ایکسیلنس قائم کیے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...