نور مقدم قتل کے مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی درخواست خارج
اسلام آباد (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلہ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے تحریر کیا، فیصلے کے مطابق مجرم کی استدعا تھی کہ ذہنی مریض ہونے پر سزائے موت عمر قید میں تبدیل کی جائے ، مجرم نے ایسے شواہد پیش نہیں کیے کہ عدالت فیصلے پر نظرثانی کرے ۔ ریکارڈ سے ثابت ہے کہ مجرم انتہائی سنگین جرم کا مرتکب ہوا، جرم ایسا نہیں کہ سزا میں کمی کی جا سکے ۔ نظرثانی میں عدالت کا دائرہ اختیار انتہائی محدود ہوتا ہے ، نظرثانی کی درخواست اپیل کے طور پر نہیں لی جا سکتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments