ہائیکورٹ بھونگ انٹر چینج کیلئے فنڈز جاری نہ ہونے پر برہم

ہائیکورٹ بھونگ انٹر چینج کیلئے فنڈز جاری نہ ہونے پر برہم

یہ آخری مہلت، فنڈز نہ دیئے تو سیکرٹری کو بلا کر چارج فریم کرینگے :جسٹس آصف پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے ایک سال کا وقت دیا گیا تھا، 3برس گزر چکے ہیں:ریمارکس

اسلام آباد (رضوان قاضی) سلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ملتان سکھر موٹروے پر بھونگ انٹر چینج تعمیر کرنے کی درخواست پر پلاننگ ڈویژن کو فنڈز جاری کرنے کیلئے آخری مہلت دے دی اور پراجیکٹ کیلئے فنڈز جاری نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لا افسر سے کہا سیکرٹری صاحب کو جا کر بتا دیں آخری مہلت دے رہے ہیں، اگر اب بھی فنڈز جاری نہ کیے تو پھر سیکرٹری کو بلا کر ان پر چارج فریم کریں گے ۔ این ایچ اے کے وکیل نے کہا یہ پراجیکٹ پی ایس ڈی پی کا ہے ہم نے عمل درآمد کرانا ہے ، نو سو ملین آئندہ سال کیلئے ڈیمانڈ کیے ابھی تک نہیں ملے ۔ پلاننگ والے بتا سکتے ہیں فنڈز کیوں نہیں دے رہے ۔ لا افسر نے کہا ابھی سیکرٹری کو نہ بلائیں میں ہدایات لے لیتی ہوں۔ جسٹس محمد آصف نے لا افسر سے کہا پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے ایک سال کا وقت دیا گیا تھا تین سال گزر گئے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے بار بار استدعا کی کہ کمیشن بنا کر انسپکشن کرا لیں۔ عدالت نے سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...