بلوچستان، مسلح افراد نے پولیس سٹیشن تباہ،تحصیل آفس جلا ڈالا

بلوچستان، مسلح افراد نے پولیس سٹیشن تباہ،تحصیل آفس جلا ڈالا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے دو اضلاع پشین اور کچھی میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے ایک پولیس تھانے کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کرنے کے علاوہ ایک تحصیل آفس کو نذر آتش کر دیا ہے۔

پولیس تھانے کو تباہ کرنے کا واقعہ ضلع پشین کے علاقے سرانان میں پیش آیا۔پشین میں پولیس کے ایک اہلکار انور خان نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد سرانان بازار آئے اور انھوں نے تھانے کے عملے پر قابو پالیا۔ان کا کہنا تھا کہ بعد میں تھانے کو دھماکا خیز مواد سے اُڑا دیا گیا لیکن اس میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...