کراچی:جدید بلٹ پروف شیشہ ساز فیکٹری قائم کرنیکامنصوبہ
نجی کاروباری گروپ کی ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات،متعلقہ امورپرتبادلہ خیال
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان میں دفاعی خود انحصاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، جہاں کراچی میں عالمی معیار کی جدید بلٹ پروف شیشہ ساز فیکٹری قائم کی جائے گی۔ منصوبہ سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)کی سہولت کاری سے پایہ تکمیل تک پہنچے گا،اسی سلسلے میں معروف کاروباری گروپ وینگارڈ انٹرنیشنل کے وفد نے ایس آئی ایف سی حکام سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان میں جدید بلٹ پروف شیشے کی مقامی تیاری کے منصوبے اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران وینگارڈ انٹرنیشنل نے کراچی کے بن قاسم انڈسٹریل پارک میں عالمی معیار کی جدید بلٹ پروف شیشہ ساز فیکٹری قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا، منصوبے پر تقریباً 5 کروڑ امریکی ڈالرکی سرمایہ کاری کی جائے گی،منصوبے کے تحت تیار کیا جانے والا بلٹ پروف شیشہ پاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگا، جبکہ مقامی سطح پر جدید دفاعی مصنوعات کی تیاری سے درآمدی انحصار کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments