بانی پی ٹی آئی کی صحت یابی کیلئے دعاگو
پشاور (اے پی پی) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، تاہم جب صدر آصف علی زرداری جیل میں تھے تو بانی پی ٹی آئی نے ان کے سیل سے ویکسین کا فریج باہر نکال دیا تھا۔
ہمارا موقف ہے کہ ہر سیاسی رہنما کی صحت کے حوالے سے کوئی سمجھو تا نہیں ہونا چا ہئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ڈیرہ اسماعیل خان میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ، گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے کے ہسپتالوں میں بہترین علاج کی دعویدار ہے ، لیکن سوال یہ ہے کہ گزشتہ 13 سال سے یہاں کے لوگ علاج کے لئے الشفا اور دیگر اداروں کا رخ کیوں کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments