کرپشن،پاسپورٹ آفس ہربنس پورہ سے سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 ملزم گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے لاہور زون کا پاسپورٹ آفس ہربنس پورہ میں ایکشن، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔۔۔
گرفتار ملزموں میں پاسپورٹ آفس کا سپرنٹنڈنٹ عبدالغفار بھی شامل، سابق کنٹریکٹ ملازم انصار اور سکیورٹی گارڈ زبیر اشفاق بھی گرفتار ہوئے جبکہ پاسپورٹ ایجنٹ مبشر محمود کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں سے بھاری رقوم بٹورنے میں ملوث تھے ، مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments