انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری ،گرفتارڈاکٹرکا 3روزہ جسمانی ریمانڈمنظور
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان رشید کی عدالت نے انسانی اعضا کی مبینہ غیر قانونی پیوند کاری سے متعلق کیس میں گرفتار نجی ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو شوکت بنگش کو3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا۔۔۔
عدالت کی جانب سے جاری حکمنامہ کے مطابق ایف آئی اے نے شوقت بنگش کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،ایف آئی اے کے مطابق شوقت بنگش پر انسانی اعضا کی پیوند کاری سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کا الزام ہے ،تفتیش کے دوران انسانی اعضا کی پیوند کاری کے عمل میں تجارتی مفاد سامنے آیا،ایف آئی اے کے مطابق ایک کروڑ 33 لاکھ روپے ایجنٹ کے اکاؤنٹ سے نجی ہسپتال کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments