84ہزار عازمین حج نے واجبات کی پہلی قسط جمع کرادی

 84ہزار عازمین حج نے واجبات کی پہلی قسط جمع کرادی

حج 2027کیلئے پہلی قسط کی مد میں 52.5 ارب روپے موموصول سرکاری لانگ حج سکیم کی باقی ساڑھے 23ہزار نشستیں پُر ہونے پر بکنگ بند کی جا ئیگی

اسلام آباد (سید قیصرشاہ)سرکاری سکیم کے تحت آئندہ سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 84 ہزار عازمین حج نے پہلی قسط جمع کروا دی ، سرکاری سکیم میں لانگ حج پیکیج کے تحت صرف ساڑھے 23 ہزار نشستیں باقی ہیں ، کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ بند کردیا جائے گا جبکہ شارٹ حج پیکیج کی 30 ہزار نشستیں پہلے دن ہی مکمل ہو گئی تھیں ۔سرکاری سکیم کے تحت کوٹہ1لاکھ سات ہزار 526 کا ہے ۔پاک حج ایپ اور حج پورٹل پر ادائیگی کے لیے تین ذرائع متعارف کروائے گئے ، ادائیگی کے تینوں ذرائع سے پہلی قسط کی مد میں 52 اشاریہ 5 ارب روپے موصول ہوئے ۔ ہدایت کی گئی ہے کہ حج 2027 پر جانے کے خواہش مند حج پورٹل پر اپنے کوائف اور ادائیگی جلد مکمل کریں ،چالیس روزہ حج پیکیج میں مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر حج 2027 کی بکنگ روک دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...