امریکی تھنک ٹینک نے افغانستان کو ناکام ریاست قرار دیدیا

امریکی تھنک ٹینک نے افغانستان کو ناکام ریاست قرار دیدیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں اور شدت پسند عناصر کیلئے محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان عالمی تنہائی کا شکار ہے ،صوفان سینٹر

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)طالبان رجیم نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے ملک کو معاشی اور سفارتی طور پر ناکام کر کے رکھ دیا۔امریکی تھنک ٹینک نے غیر قانونی افغان طالبان رجیم کے زیر اقتدار افغانستان کو ایک ناکام ریاست قرار دیا۔امریکی تھنک ٹینک دی صوفان سینٹر کے مطابق افغاستان بدستورایک ناکام ریاست کے طور پر دہشتگرد گروہوں اورمختلف پرتشدد شدت پسند عناصرکیلئے محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے ۔القاعدہ افغانستان میں قائم تربیتی مراکز کے ذریعے فتنہ الخوارج کو تربیت فراہم کر رہی ہے ، طالبان کے سخت گیر اقدامات اور دہشتگرد وں سے گٹھ جوڑ نے افغانستان میں عدم استحکام اورمجرمانہ سرگرمیوں کو بڑھایا۔طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان مسلسل عالمی تنہائی کا شکار ہے جبکہ ملکی معیشت بھی تیزی سے زوال پذیر ہے ۔افغانستان بدستور عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کے اہم مراکز میں شمار ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...