محمد بن سلمان کا دورہ فرانس متوقع ، مشرق وسطیٰ کشیدگی پر بات چیت کا امکان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی صدر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ صدر ایمانویل میکخواں 23 اور 24 اگست کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی میزبانی کریں گے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں رہنما مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے ۔بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنما اہم علاقائی معاملات اور دیگر باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بھی گفتگو کریں گے ۔بی بی سی کے مطابق یہ بات چیت فرانس اور خلیجی ممالک کے درمیان قریبی تعاون کے فریم ورک کے تحت ہو گی، جس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے فروغ کی حمایت کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments