پختونخوا اسمبلی :بانی صحت معاملہ پر حکومتی،اپوزیشن ارکان میں تلخی ، ہنگامہ

پختونخوا اسمبلی :بانی صحت معاملہ پر حکومتی،اپوزیشن ارکان میں تلخی ، ہنگامہ

پشاور (اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان شدید تلخ کلامی اور ہنگامہ آرائی ہوئی۔

 حکومتی رکن اسمبلی سجاد بارکوال نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے نارمل چیک اپ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔ اس دوران مسلم لیگ (ن) کی رکن ثوبیہ شاہد نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر حکومتی ارکان مشتعل ہوگئے اور اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے ۔ اس کے بعد ایوان میں شدید شور شرابہ شروع ہوگیا اور ماحول کشیدہ ہوگیا جبکہ دونوں جانب سے ارکان کے احتجاج کے باعث ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا ۔ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی نے متعدد بار ارکان کو خاموش رہنے اور اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی تاہم شور شرابہ جاری رہا۔

اے این پی کے پارلیمانی لیڈر ارباب عثمان نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ حکومتی بینچز اکثر خالی پڑے رہتے ہیں، ایوان کے تقدس کا احترام کیا جانا چاہیے ۔ دو منٹ کے وقفے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو مطلوبہ تعداد میں ارکان ایوان میں موجود تھے ، تاہم ثوبیہ شاہد کی جانب سے شور شرابہ اور کارروائی میں خلل ڈالنے کا سلسلہ جاری رہا۔ اس پر ڈپٹی سپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کسی مہمان خانے میں نہیں، اسمبلی میں کھڑی ہیں، برائے کرم اپنی نشست پر بیٹھ جائیں۔ شور شرابا کرنے پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں ن لیگ کی ثوبیہ شاہد پر 2 ہفتے تک اجلاس میں شرکت کی پابندی لگا دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...