پاکستان کو حلال معیشت کیلئے عالمی منڈیوں کی نشاندہی کرنی چاہیے ، وزیر خزانہ

 پاکستان کو حلال معیشت  کیلئے عالمی منڈیوں کی نشاندہی  کرنی چاہیے ، وزیر خزانہ

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر اورنگزیب سے اسلامی چیمبر آف کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ (آئی سی سی ڈی) کے سیکرٹری جنرل شیخ یوسف حسن خلوی نے ملاقات کی۔۔۔

 جس میں اقتصادی تعاون، حلال معیشت، اسلامی فنانس اور نجی شعبے کے درمیان روابط کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو حلال معیشت کے وسیع تصور سے آگے بڑھتے ہوئے مخصوص مصنوعات، شعبوں اور عالمی منڈیوں کی نشاندہی کرنی چاہیے تاکہ پاکستانی کاروبار ابھرتے ہوئے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔آئی سی سی ڈی کے سیکرٹری جنرل نے اسلامی چیمبر کی عالمی سطح پر بڑھتی سرگرمیوں اور مسلم کاروباری برادریوں کو نجی شعبے اور ادارہ جاتی شراکت داروں سے جوڑنے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...