جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے وفاقی آئینی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا
اسلام آباد(آن لائن) چیف جسٹس، جسٹس امین الدین خان کے بیرونِ ملک دورے کے باعث جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
اس سلسلے میں وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان میں حلف برداری کی ایک پْروقار تقریب ہوئی، جس میں جسٹس عامر فاروق نے جسٹس سید حسن اظہر رضوی سے منصب کا حلف لیا۔ اس موقع پر وفاقی آئینی عدالت کے ججز صاحبان، رجسٹرار، منسٹری آف لا، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے عہدہ داران بھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments