گریڈ 21کے 2افسرتبدیل میران سومرو آئی پی سی ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری تعینات

 گریڈ 21کے 2افسرتبدیل میران سومرو آئی پی سی ڈویژن  کے ایڈیشنل سیکرٹری تعینات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 21 کے دو افسران کے تبادلے اور تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے۔

سینئر جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن میران محی الدین سومرو کا تبادلہ کرکے انہیں فوری طور پر بین الصوبائی رابطہ(آئی پی سی) ڈویژن میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر گریڈ 21 کے افسر محمد بشیر کھیتران کو 24 جون 2026 سے او ایس ڈی تعینات کیا گیا ۔ انہیں فوری طور پر پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی میں عارضی بنیادوں پر کام کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...