جمائمہ کا برطانوی حکومت سے عمران خان کیلئے آوازاٹھانے کامطالبہ

 جمائمہ کا برطانوی حکومت سے عمران  خان کیلئے آوازاٹھانے کامطالبہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان نے برطانوی حکومت سے عمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانے اور خاموشی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان 3 سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں اور طویل عرصے سے قید تنہائی میں ہیں۔انہوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائیں اور خاموشی ختم کریں۔جمائمہ نے لکھا کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ کے حکم پر بھی عمل نہیں ہورہا، انہوں نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ عمران خان کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اب کھل کر اور واضح طور پر آواز اٹھائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...