شرائط پوری کرنیوالے کنٹریکٹ ملازمین خود بخود مستقل :سپریم کورٹ

شرائط پوری کرنیوالے کنٹریکٹ ملازمین خود بخود مستقل :سپریم کورٹ

اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ قانون میں تصور کیے جانے (Deemed) کی شق شامل ہو تو مقررہ شرائط پوری کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کی حیثیت قانونی عمل سے خود بخود مستقل ملازم میں تبدیل ہو جاتی ہے ، متعلقہ محکمہ مستقلی کے عمل میں انتظامی تاخیر نہیں کر سکتا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کمیونٹی آف اوپتھلمولوجی پشاور کے ڈین کی دائر سول پٹیشن خارج کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز اپیلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت نے کہا 2006 کی ترمیمی قانون سازی سے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل ملازم تصور کرنے کا واضح قانونی حکم دیا گیا تھا، Deemed کی شق نے مقررہ شرائط پوری ہونے کی صورت میں کنٹریکٹ ملازمین کی حیثیت قانون کے تحت خود بخود تبدیل کر دی۔ محکمہ پابند تھا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کاغذی کارروائی مکمل کرتا، انتظامی تاخیر سے ملازمین کا قانونی حق متاثر نہیں کیا جا سکتا۔اگر محکمہ قانونی حکم کے باوجود مستقل کرنے سے انکار کرے تو یہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...