بہاولپورضمنی الیکشن:پوسٹل بیلٹ پیپرز درخواستوں کی وصولی کیلئے 9ستمبرآخری تاریخ مقرر

بہاولپورضمنی الیکشن:پوسٹل بیلٹ  پیپرز درخواستوں کی وصولی  کیلئے 9ستمبرآخری تاریخ مقرر

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن نے این اے ۔168 بہاولپور-V کے ضمنی انتخاب کیلئے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی درخواستیں وصول کرنے کے لئے 9ستمبر2026آخری تاریخ مقرر کی ہے۔

 یہ سہولت سرکاری ملازمین، آرمی کے افسران/ جوانوں،انکی بیویوں اور بچوں کو بھی میسرہے ، جو رجسٹرڈ ووٹرز ہیں اور ان کے ساتھ رہائش پذیر ہیں بشرطیکہ وہ عمومی طور پر ایسی جگہ پر رہائش پذیر ہوں جو کہ ان کے حلقہ انتخاب کے علاوہ ہو۔اسی طرح افراد باہم معذوری بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...